اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق لندن کے میئر صادق خان نے جو امریکا کے دور ے پر ہیں شیکاگو میں کہا کہ دہشت گردی سے مقابلے کے لئے امریکا میں مسلمانوں کے داخلے پر پابندی سے متعلق ٹرمپ کا بیان قابل قبول نہیں ہے - شیکا گو میں اپنے ایک بیان میں لندن کے میئر نے کہا کہ ٹرمپ کے اس قسم کے بیانات سے دہشت گردوں کو مزید بہانہ مل جاتا ہے - صادق خان اسی سال لندن کے میئر منتخب ہوئے ہیں اور ان دنوں وہ امریکا کے دورے پر ہیں- ان کا کہنا تھا کہ جب لوگ ہمارے شہروں اور ملکوں میں آئیں تو انہیں اپنی روایات اور ثقافت کو پس پشت نہیں ڈالنا چاہئے -اس موقع پر لندن کے میئر نے امریکا کی ڈیموکریٹس صدارتی امیدوار ہیلری کلنٹن کی حمایت بھی کردی - ان کا کہنا تھا کہ میں ہیلری کلنٹن کا فین ہوں اور وہ امریکا کے عہدہ صدارت کے لئے سب سے زیادہ تجربہ کار امیدوار ہیں -
۔۔۔۔۔۔۔
/169